Advertisement

بہترین حکمت عملی سے کورونا پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

ڈاکٹر ظفر مرزا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے عالمی ادارہ صحت کی بہترین حکمت عملی سے کورونا وباء پر بڑی حد تک قابو پالیا ہے ۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ویڈیو لنک پر جنیوا میں  73 ویں  ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پاسکتا ۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ  کورونا وباء سے پاکستان سمیت تمام ممالک کو چیلنجز کا سامنا ہے ۔عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے اس وبا ءسے نمٹ سکتے ہیں ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ   آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہونے کے باوجود   پاکستان میں کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔وبا پر قابو پانے کے لئے قومی ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وفاق  ،صوبے ا ور عسکری ادارے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عملی اقدامات  کر رہے ہیں  ۔صحت کے اداروں میں کام کرنے فرنٹ لائینز ہیلتھ ورکرز کو وی کیئر مہم کے تحت  تربیت دی جارہی ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ  عوام کی آگہی کے لیے میڈیا پر بھر پور مہم جاری ہے ۔عوام کی آگہی کے لئے فوری طور پر ہیلتھ ہیلپ لائن قائم کی گئی  ہے۔ٹریسنگ ،ٹیسٹنگ اینڈ کوارنٹائن کی قومی پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا  نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہم آواز ہو کر کورونا وائرس کی مفت ویکسین کی سب لوگوں کو فراہمی  یقینی بنانے پر زوردیا ہے۔

واضح رہے کہ  عالمی ادارہ صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی کاروائی تاریخ میں پہلی بار آن لائن ہو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف؛ اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے وزیر خزانہ امریکہ روانہ
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں
خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی صف بندی، نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ شروع
پرائیویٹ حج بکنگ سست روی کا شکار، ہزاروں عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
پاکستانی کسٹمز کی بڑی کارروائی، لانچوں سے ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل ضبط
پروازوں میں تاخیر کا خدشہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version