ٹرانسپورٹرز کا 20 مئی سے گاڑیوں کو روٹ پر لانے کا فیصلہ

کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے بس سروس نہ کھولنے پر بسیں روٹ پر لانےاور سڑکوں پر کھڑی کرنے کی دھمکی بھی دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر سندھ انٹر سٹی بس اونر ایسوسی ایشن رب نواز مظفر نے بین الاصوبائی بس سروس کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاصوبائی بس سروس نہ کھولی گئی تو بیس مئی سے خود ہی گاڑیوں کو روٹ پر لے آئیں گے۔
وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ اپنی ضد کوختم کریں اور صوبے میں بس سروس کھولنے کا اعلان کریں اور اگر سندھ حکومت نے مخالفت کی تو گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کردیں گے۔
سندھ انٹر سٹی بس اونر ایسوسی ایشن کے جنرلسیکرٹری حاجی عبد الروف نیازی نے بھی وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے وہ جلد بینالاصوبائی بس سروس کھولنے کیلیےاحکامات دیں ۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ اور رائڈ ہیلنگ کمپنیوں پر عائد پابندی کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔
سندھ میں ٹرانسپورٹ عید تک بند رکھنے کا فیصلہ
سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس شاہ نے بھی ٹرانسپورٹرز کے لئے ایک امدادی پیکیج کا اعلان کیا ، جن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے لیکن انہوں نے حکومت کو اپنا تعاون بڑھایا۔
اس پیکیج میں ٹرانسپورٹ خدمات اور کمپنیوں پر کئی ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی چھوٹ شامل تھی۔
خیال رہے کہ23 مارچ کو لاک ڈاؤن کو باضابطہ طور پر نافذ کرنے سے قبل حکومت سندھ نے مارچ کے تیسرے ہفتے میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ خدمات پر پابندی عائد کردی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News