Advertisement

ریاست جموں و کشمیر میں بھارت کا قتل عام جاری ہے، مشعال ملک

ریاست جموں و کشمیر

مشعال ملک نے کہا ہے کہ رمضان کا مہینہ آ چکا ہے لیکن ریاست جموں و کشمیر میں بھارت کا قتل عام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے رمضآن المبارک کے آغاز پر اپنے ایک ویڈیو پیغام  میں کہا ہے کہ رمضان کا مہینہ آ چکا ہے لیکن پوری دنیا میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن جیسی صورتحال ہے، پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان نے اپنے مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے اور ہندوستان نے حال ہی میں نیو ڈومیسائل جیسا کالا قانون پاس کروایا ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اس کالے قانون کی صورت میں بھارت کشمیر میں اپنے ہندوؤں کو لا کر سیٹیزن شپ دینا چاہ رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ریاست جموں و کشمیر میں بھارت کا قتل عام بھی جاری ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کو آپریشن مہنگا پڑگیا

Advertisement

مشعال ملک نے بتایا کہ صرف اپریل میں 33 لوگ شھید جبکہ 152 انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال بھی سامنے ہیں۔
مشعال ملک نے یہ بھی بتایا کہ  یو این سیکرٹری نے کہا کہ پوری دنیا کی جیلوں سے لوگوں کو رہا کیا جائے جبکہ مودی یو این سیکرٹری کے بیان کے 360 ڈگری الٹ کر کے کشمیریوں کو جیلوں میں ڈال رہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہے پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے، پوری دنیا کو اب جاگنا ہو گا اور کورونا

اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے کے متعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے 2 سینئر اہلکار بھی شامل ہیں۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت سری نگر سے تقریبا 70 70 کلومیٹر دور شمالی کشمیر کے ضلع ہندواڑہ میں مسلح افواج اور جے اینڈ کے پولیس کے ذریعہ انسداد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں آپریشن کے دوران 5 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے 2 سینئر اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ قابض بھارتی فوج نے آپریشن میں 2 کشمیری نوجوانوں کو بھی شہید کردیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version