Advertisement

اپوزیشن کورونا پر صرف پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہوئی ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عچمان زدار نے کہا ہے کہ کرپشن کےکوروناوائرس کورونا پر بھی سیاست کررہے ہیں اور اپوزیشن کورونا پر صرف پوائنٹ اسکورنگ میں لگی ہوئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں عثمان بزدارنےکہا کہ بلند و بانگ دعوے کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں نےعملی طور پر کچھ نہیں کیا اور اب اپوزیشن خود بھی تنہا ہوچکی ہے اور عوام کو بھی تنہا چھوڑ چکی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نےمزید کہا کہ ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے بےنقاب ہوچکے ہیں کیونکہیہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کا ہے

انہوں نے کہا کہ خدارا کورونا جیسے اہم ترین چیلنج پر سیاست سے گریز کیا جائے، اپوزیشن جماعتوں کو کورونا وباء پر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ یہ وقت سیاست سے بالاترہوکرعوام کی خدمت کاہے۔کورونا وباء کے دوران اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور دور اندیش فیصلے کئے ہیں اور اپنے دور میں ملکی خزانے کو بے دردی سے نقصان پہنچانے والے کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن رہنماؤں نے کورونا کے باوجود قومی اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور  کورونا وباء کے دوران اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، پاکستانی قوم سیاست کے منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version