Advertisement

خواجہ آصف اور احسن اقبال نے غلط بیانی کی، شہباز گل

شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال نے  ڈھٹائی اور دیدہ دلیری سے غلط بیانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال نے  ڈھٹائی اور دیدہ دلیری سے غلط بیانی کی یہ کہتے ییں کہ کورونا کی وباء کے دوران کوئی واضع ہیلتھ پالیسی نظر نظر آئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ مودی ہوں، ٹرمپ ہوِ، بورس جانسن ہوں، اور کئی لوگوں کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا پڑی جبکہ وزیر اعظم پہلے دن سے سماجی فاصلہ رکھنے اور اپنے بزرگوں کا خیال رکھنے کی ہدایت دے رہے ییں۔

ڈاکٹر شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں 40  فیصد سے زیادہ لوگ سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، ان میں سے 24 اعشاریہ 9 فیصد انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اس طرح کے ملک میں لمبا َلاک ڈاون نہیں رکھ سکتے۔

سندھ حکومت کے وزراء مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں، شہباز گل

Advertisement

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ اگر سخت لاک ڈاون کیا تو  معیشت بوجھ برداشت نہیں کرسکے گی جبکہ اگر کورونا وائرس ختم ہونے کا معلوم ہو تو لاک ڈاون بارے سوچا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے خیال میں سخت لاک ڈاون سے غریب لوگ زیادہ متاثر ہوں گے اور اسی تناظر میں احساس پروگرام کے تحت 1 کروڑ 20 خاندانوں ک امداد دی گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ احساس جیسے امدادی پرگرام کی کہیں مثال نہیں ملتی،25 لاکھ چھوٹے گھرانوں، 50 لاکھ بیروزگار ہونے والوں کے لئے امدادی دیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے مجموعی گھرانے ساڑھے تین کروڑ ہیں، دو سےڈھائی کروڑ گھرانوان کو امداد دی گئی جبکہ پاکستان کی مجموعی آبادی میں سے 70 فیصد کو امداد دی جاچکی ہے۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ چین کے علاوہ پاکستان نے خطے میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی جبکہ وینٹی لیٹرز کے علاوہ آج ہم میڈیکل کی الات برآمد کرنے کے قابل ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version