Advertisement

چینی رپورٹ سامنے آنے سے خود اپوزیشن حیران ہے، شبلی فراز

چینی

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ چینی سے متعلق رپورٹ عوام کے سامنے آنے سے خود اپوزیشن جماعتیں حیران ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی تاریخ میں کوئی برسر اقتدار حکومت ایسی رپورٹ عوام کے سامنے نہیں لائی لیکن چینی رپورٹ عوام کے سامنے آنے سے خود اپوزیشن حیران ہے۔

اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے یہ ثابت کیا ہے کہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزید کہا کہ ماضی میں حکمران غلط کام کرتے رہے اور پھر ان کا دفاع بھی کرتے رہے۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اقتدارن لیگ کی سوچ کاہمیشہ سےمحوررہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت اپنی ذات سےباہرنہیں نکلی،عوام نےشہبازشریف کولیپ ٹاپ میں دیکھا ہےاس سےباہر نہیں۔

Advertisement

نیب آزاد ادارہ ہے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں،شبلی فراز

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نےاداروں کوافراد کےبجائےقانون کےماتحت کیا، نیب آزاد ادارہ ہے حکومت کاکوئی لینا دینا نہیں، مسلم لیگ ن کےدورمیں نیب کوہمیشہ مفادات کیلئےاستعمال کیا گیا لیکن پاکستان تحریک انصاف کے دور میں نیب ایک آزاد و خودمختار ادارہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر نے مزید کہا تھا کہ لیگ کی قیادت صرف اپنی ذاتی مسائل پر سیاست کررہی ہے جبکہ ان کے کیسز بھی کرمنل طرزکے ہیں لیکن یہ سیاسی بنانا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version