Advertisement

عید کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا قوم کے نام اہم پیغام

وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام اہم پیغام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے عیدالفطر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ  آج عید کا دن ہے، میں  کورونا سے متعلوق رپورٹ جاری نہیں کرنا چاہتا تھا، لیکن   رپورٹ جاری کرنے کا مقصد عوام کو صورتحال سے آگاہ کرنا ہے تاکہ احتیاط ہوسکے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  جو مریض انتقال کر گئے ہیں میں ان کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ جو مریض زیر علاج ہیں ان کی صحت کے لیے دعاگو ہوں۔

مراد علی شاہ نے  طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے خاندانوں کے غم میں برابر سے شریک ہوں ۔جو لوگ طیارہ حادثے میں بے گھر ہوئے ہیں مجھے ان کی تکلیف کا احساس بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   اللہ پاک ہم سب پر رحم فرمائے اور ان تمام تکالیف سے نجات دلائے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ نے قوم کو عید کی مبارک باد  بھی پیش کی  اور کورونا وائرس کی صورتحال میں احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی۔

مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال  سے متعلق بتایا کہ گذشتہ 24گھنٹوں میں کل 3547ٹیسٹ کیے گئے ہیں  جس  کے  نتیجے میں 846 کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیے گئے ٹیسٹوں سے 846 کیسز پتہ چلے جوکہ مجموعی تعداد کا 24 فیصد بنتا ہے۔24 فیصد کیسز کا مثبت آنا اب تک کی بڑی شرح ہے اور  کیسز کا بڑھنا ہماری بے احتیاطی کا نتیجہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13 مزید مریض انتقال کرگئے ہیں  جبکہ   156 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہےجن میں سے 34 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ 146 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں جبکہ 22491 مریض اس وقت زیر علاج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version