Advertisement

امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری، جہاز چین سے پاکستان پہنچ گیا

جہاز چین

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ چین سے جہاز 17ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لیکر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ چین سے جہاز سے اسلام آباد لائے گئے طبی آلات اور حفاظتی سامان کی یہ چھٹی کھیپ ہے۔

 ترجمان این ڈی ایم اے  نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد آنے والے جہاز میں 24 ایکسرے مشین اور ان کے پارٹس شامل ہیں جبکہ سامان میں ٹیسٹنگ کے لیے 3لاکھ 71ہزار VTMبھی لائے گئے ہیں

امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری، 5واں جہاز چین سے کراچی پہنچ گیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مزید کہا کہ چین سے خریدے گئے سامان کی بذریعہ پی آئی اے پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری ہے اس کے علاوہ مختلف اقسام کے تقریبا دس لاکھ ماسک بھی بیجنگ سے اسلام آباد لائے گئے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل چین کی جانب سے بھیجا گیا امدادی سامان وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا تھا ہم مشکل کی اس گھڑی میں چین کے تعاون پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں، چین نے کورونا وائرس کے پیش نظر اس آزمائش میں بھی پاکستان کا سچا دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے محمد افضل نے یہ بھی کہا  تھا کہ کے کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے اور تدارک کامشن بھرپور طریقے سے جاری ہے، اس سلسلے میں چین پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے ، اس مقصد کیلئے چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version