بھارتی فوج کی ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ، 6 شہری زخمی

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نیز اپیر اوررکھ چکری سیکٹرز پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔
Indian Army troops initiated unprovoked Cease Fire Violation with heavy Mortars, Artillery and automatics in Nezapir and Rakhchikri Sectors along #LOC, deliberately targeting civilian population… (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 7, 2020
ترجمان آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوجیوں نےمارٹر، آرٹلری اور خود کار ہتھیاروں کا اندھا دھندا ستعمال کیا اور جان بوجھ کرایل اوسی پرشہری آبادی کونشانہ بنایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے مزید کہا کہبھارتی فوج کی فائرنگ سےمیندر، کرنی ،ڈگوار گاؤں کے 6 شہری زخمی ہوئے، زخمیوں میں خاتون اور3بچیاں بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے2 جوان شہید
یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی لیپہ اور کیانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے ضلع نوشہرہ کے گاوں پبی سے تعلق رکھنے والے جوان امتیازعلی شہید ہوگئے تھے جبک اس ے گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی۔
رواں ماہ کہ آغاز میں بھی ستوال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 45 سالہ مقامی شہری شدید زخمی ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مارے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News