Advertisement

پاک فضائیہ کا طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

پاک فضائیہ

پاک فضائیہ نے  گذشتہ روز کراچی میں ہونے والے  پی آئی اے کے المناک حادثے میں شہید ہونے والوں کے سوگواران سے اظہار تعزیت کیا۔

اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر ویڈیو نشرکی ہےجو پوری قوم اور بالخصوص اس حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی ہے۔

  پاک فضائیہ سے وابستہ تمام افراداس حادثے پر بہت افسردہ   ہیں اور انہوں نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 کے عملے کے اہل خانہ کے ساتھ بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 پاک فضائیہ نے پی آئی اے کو اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد کی پیش کش کی اور اس کے اہلکار امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسافروں کو لاہور سے کراچی لانے والا بدقسمت پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے چند لمحے پہلے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Advertisement

طیارہ حادثے میں عملے کے 7ارکان بھی شال تھے، افسوسناک واقعے میں بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعوداور محمد زبیر حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پی آئی اے طیارہ حادثےمیں 97لاشیں نکال لی گئیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

اس موقع پر پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کاکہنا تھا کہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے،لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پرحادثے میں شہید ہونے والوں کی تدفین کےلیےفی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجوکہ ڈسٹرکٹ منیجرز پی آئی اےخود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version