Advertisement

آرمی چیف کا اسد قیصر کو فون، صحت یابی کے لیے دعا

آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو فون کر کے ان کی صحت دریافت کی۔

ٹیلی فون رابطہ میں بات چیت کے دوران آرمی چیف نے اسپیکر سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔

آرمی چیف نے اسپیکر کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیک تمناؤں اور خصوصی دعائوں پر شکرگزار ہوں۔

یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو فون کر کے ان کی صحت دریافت کی اور اسد قیصر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعظم کا اسد قیصر کو فون، صحت یابی کے لیے دعا

Advertisement

واضح رہے کہ چند روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا، اُن کے صاحبزادے اور صاحبزادی کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے۔

اسد قیصر نے بتایا تھا کہ ٹیسٹ رپورٹ موصول ہونے کے بعد میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے پوری قوم سے درخواست کی کہ وہ دعاؤں میں یاد رکھیں اور بہت احتیاط کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version