Advertisement

ضم شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، محمود خان

ترقیاتی منصوبوں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع کی تیز رفتار ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ضم شدہ اضلاع کے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی کا مشاورتی اجلاس ہوا ، جس میں ضم شدہ اضلاع کے لئے نئے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر مشاورت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نےئ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ان ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ۔

محمود خان نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ضم شدہ اضلاع کی پائیدار ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا ریے ہیں جبکہ ضم شدہ اضلاع کے تمام ترقیاتی منصوبے وہاں کے منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت سے شروع کئے جائیں گے۔

ہمارا اولین مقصد لوگوں کی جانوں کا تحفظ ہے، محمود خان

Advertisement

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی وژنری قیادت میں سابقہ قبائلی علاقوں کی انضمام کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کر لیاگیا ہے، قبائلی اضلاع کے عوام بہت جلد انضمام  کے ثمرات سے مستفید ہونگے۔

اپنے بیان میں محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قبائلی اظلاع کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔

  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے وہاں کے عوام اور منتخب  نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ آئیندہ بھی جاری رہے گا جبکہ منتخب نمائندوں کی طرف سے نشاندہی کردہ منصوبوں کو ہی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا ۔

 اجلاس میں وفاقی وزیر نورالحق قادری کے علاوہ ضم شدہ اضلاع کے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی  شرکت کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version