پتنگ کی ڈور سے دو سالہ بچے کی ہلاکت کا مبینہ ملزم گرفتار، مقدمہ درج

کراچی کے علاقے ناظم آباد 2 نمبرمیں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے دو سالہ بچے کی ہلاکت کے مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلبہار پولیس نے پتنگ اڑانے والے اٹھارہ سالہ لڑکے اور اس کے باپ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کا تمام تر سامان بھی ضبط کرلیا گیا ہے جبکہ غفلت و لاپرواہی برتنے پر ایس ایچ او گلبہار ولایت شاہ کو معطل کرکے ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ بچے کی پتنگ ڈور سے ہلاکت کا مقدمہ سیکشن 302 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آج کراچی کے علاقے ناظم آباد 2 نمبرمیں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے دو سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

