طیارہ حادثہ، تحقیقاتی ٹیم کو وائس ریکارڈر نہ مل سکا

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے کاک پٹ کا وائس ریکارڈر اب تک تحقیقاتی ٹیم کو نہیں مل سکا ۔
ذرائع کے مطابق طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو ابھی تک کاک پٹ وائس ریکارڈ رنہیں ملا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
طیارے کے بلیک باکس سمیت دیگر پرزہ جات پہلے ہی مل چکے ہیں ،اب صرف کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تلاش جاری ہے۔
پاکستان اور فرانسیسی ٹیم حادثے کی مشترکہ تحقیقات کررہی ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 22 مئی کو پی آئی اے کا طیارہ ایئر بس اے 320 فنی خرابی کے باعث رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔
حادثے میں جہاز میں سوار 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ خوش قسمتی سے 2 افراد بچ گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

