عثمان بزدار نے چینی انکوائری کا ملبہ وفاقی کابینہ پر ڈال دیا ، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے چینی انکوائری کمیشن میں تمام ملبہ وفاقی کابینہ پر ڈال دیا ہے،جس کے سربراہ عمران خان ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نےعثمان بزدار کے چینی چوری انکوائری کمیشن میں پیش ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار نے کاشتکاروں کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی ہے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ بزدار صاحب پنجاب کا کاشتکار پہلے ہی آپ کی کسان دشمن زرعی پالیسی کا خمیازہ بھگت رہا ہے، ہاشم جواں بخت خود اپنی شوگر ملز کو سبسڈی دے کربری الذمہ کیسے ہو سکتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ بزدار صاحب یہ تین ارب کی سبسڈی کی نہیں 100ارب کے ڈاکے کی تحقیقات ہورہی ہیں، جہانگیرترین ،خسرو بختیار اور حکومتی اتحادیوں نے ملکر عوام کی جیبوں پر 100ارب کا ڈاکہ ڈالا ہے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہاشم جواں اور عثمان بزدار نے ملکر چینی چوری کاپلان تیار کیاجبکہبزدار صاحب 100ارب کے ڈاکے کا ملبہ ای سی سی پر ڈال کے آپ کی خلاصی نہیں ہوسکتی۔
عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی طبقے میں فرعونیت اور حکمرانہ سوچ کوٹ کوٹ کے بھری جاچکی ہے جبکہ عمران خان ماضی میں واجد ضیاءکو خراج تحسین پیش کرتے رہے ہیں اور اب عمران خان کو اسی واجد ضیاءکے سامنے پیش ہونے میں کیا مسئلہ ہے۔
نیازی اور بزدار کورونا کے نام پر عوام کی جیبوں پر بلیڈ چلا رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان خود ہی کہتے ہیں کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے لیکن عمران صاحب احتساب کا عمل تو اب آپ سے ہی شروع اور ختم ہوگا۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ شہزاد اکبر شہبازشریف کی فکر چھوڑیں پہلے زمینوں کے قبضے کا جواب دیں۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر نے سرکاری مشنری کی مدد سے زمینوں پر قبضہ کیا، قبضہ گروپ شہزاد اکبر کا وزیراعظم کا معاون خصوصی احتساب ہونا بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News