Advertisement

بول نیوز کے اینکر نورالعارفین پر حملے کی سازش ناکام 

بول نیوز کے اینکر نورالعارفین پر حملے کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔

کراچی میں بول نیوز کے اینکر نورالعارفین پر حملے سمیت دہشتگردی کی مذموم سازش ناکام بنادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بول نیوزکے اینکرنورالعارفین پر حملے سمیت دہشتگردی کی مذموم سازش ناکام بناتے ہوئے رینجرز نے ایم کیوایم لندن کے تین دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

 ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے گئے ہیں۔

  گرفتار کردہ ملزمان میں وسیع اللہ، محمد فاضل اور محمد رضوان شامل ہیں، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق ایم کیوایم لندن کی ٹیم سے ہے، وجیہ لندن سے احکامات لے کر گروہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

Advertisement

ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ ملزمان نے بانی ایم کیوایم کے حکم پر نورالعارفین پر حملے کے منصوبے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ سابق ایم پی اے وسیم کو بھی ٹارگٹ کرنے کا پلان بنایا گیا تھا۔

ملزمان کے مطابق دہشتگردی کے عمل میں ملیر، شاہ فیصل اور کورنگی میں گیس سلنڈر کی دکانوں پر کریکر حملے بھی کئے جانے تھے تاکہ سلنڈرپھٹنے سے بڑے دھماکے ہوسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version