Advertisement

کورونا وبائی چیلنج نے دنیا کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے ، وزیرخارجہ

وزیر خارجہ

وزیرخارجہ مخدوم  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج نے دنیا کو یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلی کام کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے خصوصی نشست ہوئی جس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ مخدوم  شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے حوالے سے، ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندگان کی طرف سے سامنے آنے والی گرانقدر آراء کو سراہتے ہوئے وزارت خارجہ آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

حکومت کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، وزیرخارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج دنیا بھر میں تمام اہم اجلاس ویڈیو لنک اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے منعقد کیے جا رہے ہیں ، اس وبا کے مضمرات کو سامنے رکھتے ہوئے، ہمیں اپنی آئندہ کی حکمت عملی اور لائحہ ء عمل کو وضع کرنا ہو گا۔

Advertisement

وزیرخارجہ مخدوم  شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں وبا کے مضمرات سامنے رکھتے ہوئے اپنی آئندہ کی حکمت عملی وضع کرنا ہوگی اور ، اس تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں، آگے بڑھنے کیلئے ہمیں اپنے امور کی انجام دہی میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version