بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کل ہوگی

آل پارٹیز کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی جس میں بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی میزبانی جمیعت علمائے اسلام کرے گی جبکہ آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔
اے پی سی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے اور حالیہ طور پر حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے والے سردار اختر مینگل اور ان کی جماعت کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اے پی سی میں پختونخواہ میپ کے سربراہ محمود اچکزئی، نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کو بھی دعوت دی گئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
اے پی سی میں این ایف سی ایوارڈ، بلوچستان کو درپیش مسائل، سی پیک سمیت دیگر ایشوز زیر بحث آئیں گے جبکہ اٹھارویں ترمیم، صوبے کی سیاسی صورتحال اور صوبائی حکومت کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر بھی غور ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

