Advertisement

پورا ہفتہ کاروبار کھولنے کی اجازت

کاروبار کھولنے

کراچی سمیت سندھ بھر میں حکومت سندھ نے پورا ہفتہ کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی، محکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق سندھ بھر میں ہوٹلز، ریسٹورینٹس ہفتہ اور اتوار کو بھی کاروبار کرسکیں گے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورینٹس،کیفے سے ہوم ڈیلیوری سروس رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ ریسٹورینٹس،کیفے کے لیے ٹیک اوے کے اوقات کار شام 7بجے تک ہونگے

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ ہوٹلز،کیفے ریسٹورینٹس ایس اوپیز پر عمل درآمد کے پابند ہونگے۔

یاد رہے اس سے قبل کھانے پینے کے شوقین افراد کے لئے محکمہ داخلہ سندھ نے مشروط ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔

Advertisement

محکمہ داخلہ سندھ نے ہوٹل، ریسٹورنٹ سے ہوم ڈیلیوری کے لیے اوقات کار جاری کردئیے، جس کا ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا جس کے تحت ہوٹل، ریسٹورنٹ سے ہوم ڈیلیوری شام 7 سے رات 11 بجے تک ہوگی۔

کھانے پینے کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ہوٹلز پر بیٹھک لگانا اور ڈاٸننگ کی سختی سے ممانعت ہوگی، ہوٹل کھولنے کے لیٸے تیار کردہ ایس او پیز پر عمل لازمی اور مشروط ہوگی جبکہ ہوٹل صرف پارسل دینے کے لیٸے کھولے جاسکیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ صبح 6 سے شام سات بجے تک ہوٹل کھلیں گے جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ سے ٹیک اوے صبح 6 سے شام 7 بجے تک کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ میڈیکل اسٹورز اور لازمی سروسز کے ادارے 24گھنٹے کھلےرہیں گے جب کہ صوبائی اورضلعی انتظامیہ کورونا پھیلنےکےخدشے پر فیصلہ تبدیل کرسکتےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version