مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں, ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم جاری ہیں لیکن بھارت میں بھی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ طویل عرصہ سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں، آر ایس ایس نظریات کی حامل بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ لاک ڈاؤن کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ وہ گلگت بلتستان میں بدھ مت تہذیب سے متعلق بے بنیاد الزامات لگا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے نہیں ہٹا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ سے افغانستان میں بھارت کی کالعدم تحریک طالبان کو حمایت ثابت ہوگئی ہے، بھارت دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچوں کی حفاظت کے لئے سامنے آئے اور اپنا کردار ادا کرے اور بتایا گیا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے 14 اراکین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خطوط لکھے ہیں ، یورپی پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگینی کا معاملہ اٹھایا ہے۔
ڈاکٹر عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی برادری کو بھارتی منفی کردار سے آگاہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں استعمال کرتا آیا ہے جبکہ یاد رہے کہ بھارت نے افغان سرزمین سے تحریک طالبان کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا تھا لیکن پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس معاملے پر اطالوی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے اور وزیر خارجہ نے بھی ڈچ ہم منصب سے کورونا صورتحال پر رابطہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News