ہمیں معلوم ہے کہ پاکستانی معیشت کہاں کھڑی ہے، میاں اسلم کا حمزہ شہباز کو جواب

وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں اچھی طرح سے معلوم سے کہ پاکستان کی معیشت کہاں کھڑی ہے اس لئے ہمیں سمجھانے اور بتانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال نے حمزہ شہباز کو پنجاب حکومت کے بجٹ پر اعتراضات کے جواب میں کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ پاکستانی معیشت کہاں کھڑی ہے۔
میاں اسلم اقبال نے بتایا ہے کہ عمران خان کی کوئی مل نہیں ہے اور نہ ہی وہ چینی چور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کاش اپوزیشن لیڈر بجٹ کتاب کو کھولتے اور دیکھتے لیکن ایسا نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ نے زیادہ بات وفاقی حکومت کی کہیں ہیں لیکن آپ کے تو اپنے کھانچے بند ہوگئے ہیں، آپ کی ٹی ٹی بند ہوگئی ہیں آپ کی اپنی معیشت خراب ہوئی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں بغض بہت زیادہ ہے جس کو ماپنے کا کوئی پیمانہ نہیں ہے اورجتنا ان میں بغض ہے وہ کسی اور میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین کے اندر آگ لگ گئی لیکن جب ایل ڈی اے کے اندر آگ لگی اس کا جواب کون دے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے میں ان لوگوں نے خود آگ لگائی تھی اور اس کی وجہ یہ تھی کہ ایل ڈی اے میں ان کے اپنے معاملات تھے۔
اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ آٹے اور چینی کی بات کرتے ہیں تو ذرا یہ بتائیں کہ شوگر ملیں اور آٹے کی ملیں کس کی ہیں، 4 شوگر ملوں میں سے 7 ان کی ہیں جبکہ چینی چور کا کام آپ سے شروع ہوا اور ان کی شوگر ملوں نے ابھی بھی 78 کڑوڑ دینا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

