دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے شہید سیکیورٹی گارڈ کی بہن بھی انتقال کرگئیں

اسٹاک ایکسچینج حملے میں دیشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید سیکیورٹی گارڈ حسن کی بہن ملو حاجیانی انتقال کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی گارڈ حسن کی بہن بھائی کا غم برداشت نہ کرسکیں جس وقت اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں حسن شہید ہوا، اسی وقت گھر پر اس کی بہن بھی جہان فانی سے کوج کرگئی، شہید بھائی اور بہن کی نماز جنازہ ایک ساتھ ادا کی گئی۔
یاد رہے کہ سیکیورٹی گارڈ حسن نے آج کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے میں پولیس اور رینجرز کے علاوہ 2 نجی سیکیورٹی کمپنیز کے گارڈز نے بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
اس دوران 3 سیکورٹی گارڈز شہید جبکہ دو شدید زخمی ہوئے جبکہ شہید گارڈز میں سے دو اسٹاک ایکسچینج اور ایک قریبی بینک میں تعینات تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک
واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کردیا تھا۔
بعدازاں کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کے ہمراہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے پریس بریفنگ میں ڈی جی رینجرز سندھ نے بتایا کہ صبح 10 بجکر 2 منٹ پر گاڑی میں سوار دہشت گرد پہنچے تھے جبکہ واقعے کا اختتام 10 بجکر 10 منٹ پر ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News