Advertisement

غریب لوگ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی نہیں کرتے

غریب لوگ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب لوگ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی نہیں کرتے کیونکہ ان کے خاندانوں کا انحصار ان کی دیہاڑی پر ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سندھ کی عوام کی حالت زارپربہت فکرمند ہوں، کوویڈ 19 کے باعث سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت غربت اور بیروزگاری زیادہ بڑھی ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ریلیف فنڈ کو 32 فیصد درخواستیں سندھ سے موصول ہوئی ہیں جبکہ سندھ کی آبادی پاکستان کی کل آبادی کی 22 فیصد ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزیا کہا کہ لاڑکانہ میں بڑی تعداد میں ریڑھی والوں نے بتایا پولیس ان کو کام سے روک رہی ہے جس پر میں نے سندھ حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ریڑھی بانوں کا معاملہ وزیراعلیٰ کے سامنے اٹھائے کیونکہ غریب لوگ سماجی فاصلے کی خلاف ورزی نہیں کرتے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے لاڑکانہ میں احساس ایمرجنسی کیش ڈسٹریبوشن سنٹر کا دورہ کیا، وزیرِ اعظم نے احساس کیش سنٹر پر موجود مزدوروں، ریڑھی والوں اور دیہاڑی دار افراد سے بات چیت کی تھی۔

وزیرِ اعظم کا احساس ایمرجنسی کیش ڈسٹریبوشن سنٹر کا دورہ

اس موقع پر ریڑھی والوں نے وزیراعظم کو شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریڑھی لگانے اور روزگار کمانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

ریڑھی بانوں نے وزیراعظم سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ہمیں  اور خاندانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیرِاعظم نے اس امر  پر ناپسندیدگی کا  اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریڑھی لگا کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والے محنت کشوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی روش نہایت افسوس ناک ہے۔

Advertisement

 وزیراعظم نے ہدایت دی کہ محنت کش ریڑھی والوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے تاکہ ریڑھی والے اپنا روزگار آسانی سے کما سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version