Advertisement

کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم کے دعووں کو غلط ثابت کرچکی ہے، قائد حزب اختلاف

تباہی کا نسخہ

قائد خزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعووں کو غلط ثابت کرچکی ہے، اصلاح احوال کے لئے نظر ثانی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی جانب سے کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر اظہار تعزیت وافسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اموات کی شرح اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متقاضی ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔

 شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے وزیراعظم صاحب کی کنفیوژن اب تک دور ہوجانی چاہئے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی اور علاج معالجے کے لئے درربدر کی ٹھوکریں کھا نے والے عوام کی شکایات کا ازلہ کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ کورونا وباء میں اضافے کا الزام عوام پر نہ لگایا جائے، انہیں تیار کیا جائے، آگاہی دی جائے۔

Advertisement

ملک میں کورونا کو زبردستی پھیلایا گیا ہے، بلاول بھٹو

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاو اور لاک ڈاون میں نرمی کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گھروں میں قرنطینہ 1040ڈاکٹرز ، دیگر طبی عملہ اورہسپتالوں میں زیرعلاج 200کے قریب فرنٹ لائن ورکرزکی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کورونا سے متاثرہ250ڈاکٹرز اور 98نرسوں سمیت 553ہیلتھ کیئر ورکرزسے یک جہتی کرتے ہیں، متاثرہ 100 خواتین ڈاکٹرز کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

قائد خزب اختلاف کی جانب سے کورونا کے باعث اموات پانے والوں کے لئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی کورونا متاثرین کو صحت کاملہ، مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version