Advertisement

کے الیکٹرک نے اپنی ناکامی کا ملبہ وفاقی حکومت پر ڈال دیا

کے الیکٹرک

کراچی میں بجلی کا بحران، کے الیکٹرک نے اپنی ناکامی کا ملبہ وفاقی حکومت پر ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ   کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد کردی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں حکومت پر ذمہ داری عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ فرنس آئل کی درآمد پر پابندی بجلی بحران کی بنیادی وجہ بنی۔

کے الیکٹرک اور دیگر بجلی کمپنیوں نے فرنس آئل کی قلت سے متعلق متعلقہ اداروں کو کئی بار آگاہ کیا۔کے الیکٹرک نے 2 جون کو پی ایس او انتظامیہ کو خط لکھ کر فرنس آئل دینے کی درخواست کی ۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر پی ایس او نے جواب دیا کہ  درآمدی پابندی کی وجہ سے فرنس آئل کی مطلوبہ مقدار میں فراہمی ممکن نہیں ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پاور  ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  پی ایس او کی سفارش پر حکومت نے 20 جون کو فرنس ائل کی درآمد سے پابندی اٹھالی تھی اور پیٹرولیم ڈویژن نے 23 جون کو کے الیکٹرک کو فرنس آئل کی سپلائی کی اجازت دی تھی۔

ذرائع کا مزیدکہنا ہے کہ  بجلی کی پیداوار کے لیے کے الیکٹرک کو طلب کے مطابق فرنس آئل فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ کے الیکٹرک کو کوٹہ کے مطابق گیس کی سپلائی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ  کے الیکٹرک کی جانب سے فرنس ائل اور گیس کی قلت کے دعوے غلط ہیں۔ کے الیکٹرک اپنی ناکامی کا ملبہ دوسرے اداروں پر مت ڈالے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں 10 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر نیپرا کو سخت کارروائی کی ہداہت کی گئی ہے۔نیپرا کی 2019 کی رپورٹ میں بھی کےالیکٹرک کو دانستہ بجلی کی کم فراہمی کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version