Advertisement

آرمی چیف کا شہبازشریف کو فون، صحت یابی کے لیے دعا

مسلم لیگ (ن) کے صدر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو ٹیلی فون کر کے ان کی صحت دریافت کی۔

ٹیلی فون رابطہ میں بات چیت کے دوران آرمی چیف نے شہبازشریف سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی جبکہ شہبازشریف کی مزاج پرسی اور کورونا پازیٹو ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ رابطہ میں بات چیت کے دوران آرمی چیف نے شہبازشریف کی صحت یابی کی دعا، علاج معالجے میں معاونت کا بھی پوچھا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ نے قوم سے شہباز شریف کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔

Advertisement

شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ آگیا

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف بار بار کورونا کے ٹیسٹ کرا رہے تھے، وہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ کورونا میں مبتلا دیگر لیگی قائدین کے لیے بھی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا شہباز شریف کا صحت مند رہنا پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے بڑا ضروری ہے، امید ہے شہباز شریف قرنطینہ کے بعد کورونا کے خلاف عملی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Next Article
Exit mobile version