Advertisement

موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے، سراج الحق

سراج

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ کو ہم نہیں مانتے کیونکہ یہ بجٹ صرف باتوں کا پلندہ ہے جبکہ اس حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وفاقی حکومت کے بجٹ کو مسترد کرتے کہا کہ موجودہ بجٹ میں عوام کو کچھ نہیں ملا، یہ بجٹ صرف باتوں کا حکومتی باتوں کا پلندہ ہے جبکہ اس بجٹ سے تو بلوچستان کے عوام بہت مایوس ہوئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں لگ رہا تھا کہ حکومت اپنی غلطیوں کا ازالہ کرے گی لیکن اس بجٹ میں غریب عوام کے لیے کچھ بھی نہیں ہے جبکہ اس بجٹ میں حکومت نے تعلیمی بجٹ میں کمی کی جب کہ دینی مدارس کے لیے کچھ بھی نہیں رکھا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ بجٹ پر کسی سیاسی جماعت سے کوئی رابطہ ہی نہیں کیا گیا، دوران احتجاج نہیں کر سکتے ورنہ بجٹ کے خلاف احتجاج کرتے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس بار بجٹ میں بس آئی ایم ایف سے مشورہ کیا گیا ہے جبکہ کہ صوبوں کے بجٹ میں کمی کی گئی اور قبائیلی علاقوں کے لیے بھی بجٹ میں کچھ نہیں ہے۔

Advertisement

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے حکومت کو ایک بہانہ مل گیا ہےکیونکہ اس کے نام پر حکومت کو باہر سے قرضے مل رہے ہیں جبکہ جیسے ہی بجٹ پیش ہوا مہنگائی 20 فیصد بڑھ گئی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شرح نمو منفی آئی ہے۔

وفاقی بجٹ 2020- 21 ، کراچی کے لیے ترقیاتی فنڈز مختص

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ دنیا ایک طرف اور ہم دوسری طرف  چل رہے ہیں لہذا مطالبہ کرتے ہیں کہ  حکومت موجودہ بجٹ پر نظر ثانی کرے اور بجٹ کا پہلا حصہ عوام، دوسرا حصہ ترقی اور تیسرا حصہ انتطامی اخراجات پر مبنی ہو۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر  برائے صعنت و پیداوار حماد اظہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت  کی جانب سے اپنا دوسرا وفاقی بجٹ برائے مالی سال 21-2020 قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

بجٹ تقریر کے دوران  وفاقی وزیر صعنت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ   نئے مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ ہمارا اولین رہنما اصول رہا ہے، تحریک انصاف سماجی انصاف پر یقین رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version