جعلی لائسنس اسکینڈل پر بھارتی لابی نے پاکستان کے خلاف کام کرنا شروع کردیا

پاکستان میں پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل پر بھارتی لابی نے پاکستان کے خلاف کام کرنا شروع کردیا ہے۔
پاکستانی پائلٹس کے جعلی لائسنس کے انکاشافات کے بعد پاکستان کے پائلٹس پر دنیا کی بڑی ایئرلائنز میں ملازمتیں خطرے میں ہیں۔
پی آئی اے نے مشتبہ لائسنس پر 141 پائلٹس گراونڈ کردیے
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی لابی، یورپی یونین، امریکا میں پاکستان کی قومی ایئرلائن کی انٹری بند کرانے پر بھی کام کر رہی ہے جبکہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن بھی پاکستان پر ایوی ایشن سے متعلق مختلف اقدامات کر سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کویت ایئر لائن سے 7 پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کرانے اور 56 پاکستانی فلائٹ انجینئرز کو معطل کرانے میں بھارتی لابی کا ہاتھ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

