Advertisement

وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 21 فیصد کی ریکارڈ کمی

وزیر اعظم آفس

وزیر اعظم آفس اور ہاوس کے اخراجات میں 21 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق بجٹ میں مختص فنڈ میں سے 18 کروڑ کی بچت نے سادگی کی مثال قائم کی ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے وزیر اعظم ہاؤس اور آفس کے اخراجات میں نمایاں کمی پر بیان میں کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس اور آفس کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی، مختص فنڈز میں سے 18 کروڑ 37 لاکھ روپے وزارت خزانہ کو واپس کئے گئے۔ ٹیکس کے پیسے کے ذمہ داری اور ایمانداری سے استعمال کی عمدہ مثال قائم کی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کفایت شعاری میں تمام 34 وفاقی وزارتوں اور 44 ڈویژنز پر بازی لے گیا۔

Advertisement

وزیر اعظم آفس کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ 2019 میں وزیراعظم آفس و ہاؤس کے لیے مختص 86 کروڑ 28 لاکھ روپے میں سے 67 کروڑ 92 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے جب کہ آئندہ مالی سال 21-2020 کے لیے بھی لگ بھگ 86 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل نے مزید کہا کہ پچھلے سال وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 41 فیصد کمی کی گئی تھی اور رواں مالی سال وزیراعظم آفس و ہاؤس نے اخراجات میں 21 فیصد تک ریکارڈ کمی کرکے کفایت شعاری کی مثال قائم کی ہے جبکہ اخراجات میں کمی کی اس روایت کو آئندہ سالوں میں بھی قائم رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version