Advertisement

مظلوم کشمیری دوہرا لاک ڈاؤن بھگت رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

وفاقی بجٹ 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے شہریوں کو کرفیو کے نام پر بھارتی استبداد کا سامنا کرتے دس ماہ گزر چکے ہیں اور کورونا وبا کے بعد مظلوم کشمیری دوہرا لاک ڈاؤن بھگت رہے ہیں۔

وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت سابقہ خارجہ سیکریٹریز کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا وباء کی صورتحال اور اس کے معاشی مضمرات، مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں پر اس وبا کے اثرات انتہائی شدید نوعیت کے ہیں کورونا وبائی صورت حال کے معاشی مضمرات سے نمٹنے اور ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سہارا دینے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی ڈیٹ ایلیف تجویز کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔

بھارت کو آئندہ بھی اپنے عزائم میں ناکامی کا سامنا ہوگا

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے شہریوں کو کرفیو کے نام پر بھارتی استبداد کا سامنا کرتے دس ماہ گزر چکے ہیں کورونا وبا کے بعد مظلوم کشمیری دوہرا لاک ڈاؤن بھگت رہے ہیں، بھارت کی جانب سے لاین آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ہیں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ہندوستان دانستہ طور پر خطے کا امن و امان تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے عالمی برادری کو ہندوستان کے اس جارحانہ رویے کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈومیسائل قوانین میں ترمیم کے ذریعے، آبادیاتی تناسب کی تبدیلی کا قدم ،اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

ہم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور صدر سیکورٹی کونسل کو بذریعہ خط ہندوستان کے ان عزائم سے آگاہ کر دیا ہے جس کے لئے وزیر خارجہ کی جانب سے سابقہ خارجہ سیکریٹریز کو، صدر سیکورٹی کونسل کو لکھے گئے، اپنے حالیہ خط کے مندرجات سے آگاہ کیا۔

دوران اجلاس، افغان امن عمل ،خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت اہم خارجہ پالیسی امور پر، مشاورت کی گئی وزیر خارجہ نے، خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے سابقہ خارجہ سیکریٹریز کی گراں قدر تجاویز پر، ان کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version