Advertisement

مشکل وقت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا، مراد سعید

مراد سعید

مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کرونا کے باعث مستحق خاندانوں کے لیے فی کس 12 ہزار روپے امداد رکھی،مشکل وقت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا۔

 تفصیلات کے مطابق این ایچ اے اور وزارت مواصلات کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ جب کابینہ کی تشکیل ہوئی اس وقت وزیر اعظم نے مختلف وزارتوں کے حوالے سے کچھ ذمہ داریاں اور کچھ اصول بھی وضع کئے تھے جن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم نے وزارت مواصلات اور این ایچ اے کو ای گورننس اور ای بڈنگ پر گامزن کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ 2018 میں حکومت بنانے کے بعد ہم نے پچھلی حکومت کی نسبت 48 فیصد زائد منصوبوں کا اجراء کیا ہے لیکن یہ منصوبے ماضی کی طرح قومی خزانے پر بوجھ نہیں بلکہ سرکاری نجی شراکت داری کے تحت بنا رہے ہیں۔

 مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں یہ وزارت سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پاس رکھی ہوئی تھی لیکن پھر بھی ان کے دور اور ہمارے دور کی این ایچ اے کی کارکردگی کا دور دور تک کوئی موازنہ نہیں ہے۔

 وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت جو نئے منصوبے آئندہ مالی سال مین شروع کرنا ہیں ان میں سی پیک کے مغربی روٹ کے سندھ، بلوچستان اور کے پی کے منصوبے بھی شامل ہٰیں اورسیالکوٹ سے کھاریاں اور کھاریاں سے راولپنڈی تک کے جی ٹی روڈ کے ساتھ آبادی والے علاقوں کو بھی موٹر وے سے منسلک کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں

Advertisement

مراد سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق این ایچ کو خود انحصاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ای گورننس اور ای بڈنگ کا نظام متعارف کرا دیا ہے، صرف 22 ماہ میں خود احتسابی کے عمل کے ذریعے 12 ارب روپے کی ریکوریاں کیں اور محصولات یں بھی 33 ارب کا اضافہ کیا ہے، سڑکیں بھی بنائیں گے اور احساس پروگرام کے تحت عوام کو ریلیف بھی دیں گے۔

اپنے بیان میں مراد سعید نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت شاہرات، موٹر ویز، فلائی اوور اور پلوں کی تعمیر کے 57 میگا منصوبے شامل کئے ہیں جو ماضی کی حکومت کی طرح قومی خزانے پر بوجھ نہیں ہوں گےجبکہ ہر منصوبہ لاگت اور شفافیت کے اعتبار سے ماضی کے منصوبوں سے سستا اور معیاری ہوگا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مزید کہا کہ کوویڈ۔19 کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں ہم نے ملکر کورونا کا مقابلہ کرنا ہے، این ایچ اے میں بھی کچھ کیسز سامنے آئے ہیں تاہم ہم سختی سے ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ حکومت کا اہم اقدام: ایس ٹی آر پالیسی پر شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی قائم
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
وزیر اعظم کے ملائیشیا سے واپس آنے کے بعد معاملات طے ہو جائیں گے، خواجہ آصف
وزیر داخلہ سندھ سے محسن نقوی اور شرجیل میمن کی تعزیتی ملاقات
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version