Advertisement

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امیدواروں کے لیے بڑی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ

وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امیدواروں کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی جس کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان جولائی میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ راؤعتیق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی تعلیمی بورڈ میڑک کے نتائج کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے میں کرے گا جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان تیسرے ہفتہ میں کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں راؤعتیق احمد نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 30جون کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں آئی بی سی سی اور فیڈرل بورڈ کی گائیڈ لائن کی منظوری دی جائے گی۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ راؤعتیق احمد نے مزید کہا کہ اجلاس میں امتحانات منسوخی اور پروموشن پالیسی کی منظوری بورڈآف گورنر سے لی جائے گی جبکہ وفاقی وزارت تعلیم نے اصولی منظوری دے دی۔

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے طلباء کو پروموٹ کرنے کا اعلان

Advertisement

دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے ۔

 وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول کھولنے کے حوالے سے صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں، حتمی فیصلہ 02 جولائی کو بین الصوبائی وزراء کانفرنس میں کیا جائے گا جبکہ اسکول ابتدائی طور پر ٹرائل کی بنیاد پر کھولنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

صوبوں کو کہا گیا ہے کہ وہ 23 جون تک تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اپنی تجاویز بھجوا دیں، طلبہ اور استاتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version