Advertisement

پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مالی وسائل مہیا کردیئے گئے ہیں، اسد عمر

اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پانی کی مناسب اور مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی جانب سے کافی مالی وسائل مہیا کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں پانی کی فراہمی میں بہتری  کے لئے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے پانی کے غیر قانونی کنکشنز کو فوری طور پر ختم کرنے اور مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر کو چیف میونسپل آفیسر کی جانب سے بریفنگ کے ذریعے بتایا گیا کہ حالیہ ہفتوں میں پانی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانی کے موجودہ پلان میں پینے کے صاف پانی کے فلٹریشن، پلانٹوں کی بحالی اور نئے ٹیوب ویلوں کی موجودہ اور تنصیب کی دیگر تدبیریں بھی شامل ہیں اور ہنگامی صورتحال کے لئے غیر فعال پانی کے ٹینکروں کی مرمت بھی کردی گئی ہے۔

Advertisement

چیف میونسپل آفیسر کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی پانی کے کنکشنز کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے جس کے بعد رواں ماہ کے آخر تک پانی کی فراہمی کی صورتحال میں کافی حد تک بہتری آجائے گی۔

یاد رہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version