Advertisement

لیاری میں رہائشی عمارت گر گئی

رہائشی عمارت

لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب رہائشی عمار ت گر گئی جس کے باعث علاقہ مکینوں مین خوف طاری ہوگیا ۔

سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ لیاری میں کھڈا مارکیٹ کے قریب رہائشی عمارت  گر نے سے  ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی ہوئے جبکہ کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔

سندھ رینجرز کا  کہنا ہے کہ نیا آباد گلی نمبر چار میں عمارت گرنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے رضاکاروں اور رینجرز سمیت علاقہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔

 سندھ رینجرز  نے کہا کہ گنجان آبادی اور تنگ راستے ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں، ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری درکار ہے تاہم تنگ راستوں کے باعث مشینری کے جائے حادثہ پر پہنچنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

سندھ رینجرز نے مزید کہا کہ جاں بحق شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کھارد مارکیٹ کے پاس رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو فوری حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائی شروع کرنے اور رہائشیوں کی جانیں بچانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ امدادی کارروائیوں میں کوئی کثر نہ چھوڑی جائے ، پہلے امدادی کارروائی کی جائے پھر مکمل انکوائری رپورٹ پیش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version