Advertisement

ہمارے ملک کے دشمن بہت ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

دشمن

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کے دشمن بہت ہیں، وہ پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل کے سانحہ میں شہید ہونے والے کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، اُنہوں نے اپنی جان دے کر ملک کو ایک الیمہ سے بچا لیا جبکہ نام نہاد ان ٹرینڈ دہشت گردوں کو دس منٹ میں صفایا کیا میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی معیشت میں ایک کرائسز آیا ہوا ہے، جو ہمارے ملک کے دشمن ہیں وہ یہ سنگل دینا چاہتے تھے کہ پاکستان بہت کمزور ہوگیا ہے لیکن ہمارے نوجوانوں نے اس کو ختم کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ سب انسپکٹر شاہد ، خدا یار خان، شہریار، محمد شاہد سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوئے، جو انسپکٹر شہید ہوئے ہیں ان کو ایک پرموشن دیتے ہیں، ایک کروڑ روپے شہید انسپکٹرز  کو دیں گے جبکہ سب انسپکٹر کے بیٹے کو جاب بھی دیں گے اور جو گارڈ شہید ہوئے ہیں ان کو پچاس پچاس لاکھ روپے دیں گے۔

اب وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

Advertisement

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جو زخمی ہوئے ہیں ان کو دس دس لاکھ روپے دیں گے اور جنہوں نے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا ان کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیں گے جبکہ جنہوں نے حصہ لیا ان کو ایک ایک لاکھ روپے دیں گے۔

اپنے بیان میں لاک ڈاؤن سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عید الضحی آرہی ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، وفاق کو کہ چکا ہوں لیکن ابھی تک جواب نہیں آیا اور اگر ایسی صورتحال رہی تو وائرس دنیا میں تو ختم ہوجائے گا لیکن پاکستان میں نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد مزید ٹارگٹ کرنے کی کوشش کریں گے لیکن جب تک ایسے نوجوان ہیں پاکستان کا کوئی بال بھی بیکھا نہیں کرسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version