Advertisement

بلوچستان ہائیکورٹ نے 10 ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کالعدم قرار دے دی

بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے 10 ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کی تشکیل کالعدم قرار دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ نے این ایف سی کی تشکیل سے متعلق 12 مئی 2020 کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ نوٹیفکیشن میں ممبران کی تقریری اور قوائد و ضوابط آئین  کے مطابق نہیں ہیں اس لئے گورنر بلوچستان صوبائی  حکومت کی سفارش پر نیا ممبر نامزد کریں۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل اور بعدازاں کئے گئے اقدامات کو آرٹیکل 160 کی روح کے مطابق رکھے۔

یاد رہے  کہ این ایف سی کی تشکیل سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ چیف جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیر لانگو نے سنایا ہے جبکہ این ایف سی کی تشکیل سے متعلق کامران مرتضی ایڈووکیٹ اور ساجد ترین ایڈووکیٹ نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 12 مئی 2020 کو 10 واں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) تشکیل دیا تھا جس میں بلوچستان سے جاوید جبار کو شامل کیا گیا تھا جس پر حکومتی اتحادی جماعت اور اپوزیشن نے شدید اعتراض کیا تھا تاہم بعدازاں جاوید جبار نے خود ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

دوسری جانب این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے جہاں مسلم لیگ (ن) نے کمیشن کو چیلنج کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version