Advertisement

نیوی وار کالج پاک بحریہ کا قابل فخر ادارہ ہے، آرمی چیف

نیوی وار کالج

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ نیوی وار کالج پاک بحریہ کا بہترین، قابل فخر ادارہ ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا ، نیوی وار کالج آمد پر کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

نیوی وار کالج لاہور کے دورے میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اپنے خطاب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیو اسٹریٹجک ماحول، سیکیورٹی چیلنجز اور پاکستان کے لیئے موجود مواقع پر بات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 49ویں نیول اسٹاف کورس اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوی وارکالج پاک بحریہ کا معتبر ادارہ ہے، جہاں پاکستان آرمڈ فورسز اور دوست ممالک کے افسران کو اہم کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں کے بارے میں تربیت دی جاتی ہے۔

Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ پاک بحریہ مادر وطن کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیئے قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری جبکہ کہ پاک بحریہ زبردست طاقت کی حیثیت سے بہادری اور قربانیوں کی قابل فخر تاریخ کے ساتھ ہمیشہ مادر وطن کے سمندری محاذوں کا دفاع کرنے میں قوم کی توقعات پر ہمیشہ قائم ہے۔

آرمی چیف کا مفتی نعیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھاکہ نیوی وار کالج لاہور کے دورے میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کے ہمراہ شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version