Advertisement

کووڈ 19 دنیا بھر کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے ، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کووڈ 19 دنیا بھر کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے لیکن پاکستان  جیسے ترقی پذیر ممالک کو اس عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلاات کے مطابق اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ  کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک مارکوم ہارنیس کی وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، دوران ملاقات کرونا عالمی وبائی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے، عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی طرف سے پاکستان کی مزید معاونت کا عندیہ دیا جبکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر بروئے کار لائے جانے والی موٹر کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے محدود وسائل کے ساتھ اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایک طرف حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کے ذریعے کووڈ 19  وبا کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور دوسری طرف  بھوک اور افلاس کے خطرات کو کم کرنے کیلئے معاشی سرگرمیوں کو رواں دواں رکھا جائے۔

Advertisement

کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر ہم سب ایک ہیں ،وزیرخارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے باعث پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو درپیش، معاشی مضمرات کے ازالے کیلئے، عالمی برادری بالخصوص عالمی معاشی اداروں کو مشترکہ کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے، مربوط اور جامع حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔

اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ  کوآرڈینیٹر جولین فریڈرک مارکوم ہارنیس کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان ميں عالمی ادارہ صحت کے رزیرڈنٹ کوارڈینیٹر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version