Advertisement

ہم ایک پرامن اور خوشحال افغانستان چاہتے ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم ایک پرامن اور خوشحال افغانستان چاہتے ہیں اور بین الافغان مذاکرات کو سپورٹ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان سفیر شکراللہ عاطف مشعل کی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں سراج الحق نے کہا ہے کہ افغانستان کی تمام جماعتیں اور قیادت ایک میز پر بیٹھ جائیں اور باہمی اختلافات کو بات چیت سے حل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے سے امریکی افواج کا انخلاء افغان عوام کی بہت بڑی فتح ہے لیکن جماعت اسلامی نے ہمیشہ افغان عوام کے دکھ دردکو اپنا دکھ درد سمجھتے ہوئے اس میں شرکت کی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھی پرامن افغانستان کی ضرورت ہے لیکن کابل میں ہندوستان کا سازشی کرداردونوں برادر اسلامی ممالک کے کیلئے نقصان دہ ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version