Advertisement

گاڑی سے شہری کو ٹکرمارنے پر انڈین ہائی کمیشن کے 2 اہلکار گرفتار

انڈین ہائی کمیشن

بھارتی سفارت کار بھی امریکی و یورپی سفارت کاروں کے نقش قدم پر چل نکلے،اسلام آباد میں تیز رفتاری سے گاڑی بھگاتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں نے شہری کو روند ڈالا ،دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ و یورپی سفارت کاروں کے بعد اب بھارتی سفارت کاروں نے بھی وفاقی دارالحکومت میں تیز رفتاری اور ٹریفک حادثے شروع کر دیے۔

 وفاقی دارالحکومت میں بھارتی ہائی کمشن کے دو اہلکاروں نے تیز رفتاری کے باعث ایک ٹریفک حادثہ کیا جس میں ان کی تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیاہے۔

حادثے کے بعد بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں نے وقوعہ سے فرار ہونےکی کوشیش کی جس پر وہاں موجود شہریوں نے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

اس موقع پر گرفتار شدہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی شناخت سلوادیس پال اور داوامو براہمو کے نام سے ہوئی ۔

Advertisement

قبل ازیں بھارتی میڈیا میں ان اہلکاروں کی پرسرار گمشدگی کے خلاف بھرپور پروپیگنڈا کیا گیا اور مختلف طرح کے الزامات پاکستان کے خلاف عائد کئے گیے جبکہ بھارتی ہائی کمشن کے حکام نے بھی اپنے دو اہلکاروں کی گمشدگی کی تصدیق کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version