Advertisement

سندھ میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں بیچی گئیں، کنور نوید

جعلی ڈومیسائل

ایم کیو ایم  پاکستان کے رہنما کنور نوید کا کہنا ہے کہ سندھ میں جعلی ڈامیسائل بناکر سرکاری نوکریاں بیچی گئی ہیں۔

سندھاسمبلی میں  جعلی ڈومیسائل پر قرار داد جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  ایم کیو ایم  پاکستان کے رہنما  کنور نوید کا کہنا تھا کہ  اس قرارداد میں  کوئی نئی بات نہیں ہے،صرف یہ کہا گیا ہے کہ جو بھی نوکریاں دی جارہی ہیں وہ بنائے گئے قانون کے مطابق دی جائیں۔

انہوں نے  کہا کہ  سندھ میں قانون کی خلاورزی کرتے ہوئے  لاکھوں لوگوں کو غیر قانونی نوکریاں دی گئی ہیں۔

کنور نوید نے کہا کہ  ذوالفقار علی بھٹو نے سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کیا۔موجودہ پیپلز پارٹی نے سندھ شہری  کے کوٹہ پر شہری علاقوں کے رہنے والوں کو نوکریاں نہیں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  پیسے لے کر جعلی ڈومیسائل بنائے گئے اور  ان ڈومیسائل پر جعلی نوکریوں کو بیچاگیا ہے۔

Advertisement

رہنما ایم کیو ایم پاکستان  نے کہا کہ  ہم نے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔جمہوریت کا وقار رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ سندھ حکومت ان بے قاعدگیوں کا نوٹس لے اور جو لوگ ان بے قاعدگیوں میں شامل ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کنور نوید نے کہا کہ کراچی میں پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ رہتے ہیں۔جو مسلسل پبلک سروس کمیشن کے رزلٹ آئے ہیں،   ان میں اردو بولنے والے کو نوکریاں نہیں دی گئیں۔

اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما  خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ  ہم نے جو مطالبہ کیا ہے وہ آئین کے مطابق کیاہے۔کچھ لوگ اس کو صوبے کا مسئلہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھٹو کے نام پر سندھ میں سیاست ہے۔کیا سندھ کے عوام حکومت سے خوش ہیں۔حکومت کو بچانے کے لیے کچھ لوگ اس کو لسانی رنگ دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version