Advertisement

قوم کےتعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے،آرمی چیف

دہشت گردوں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ اپنی بہادر قوم کےتعاون سے دہشت گردوں کی ہرکوشش ناکام بنادیں گے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سیکیورٹی گارڈز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل تیاری قابل تعریف ہے، گارڈزکی  بروقت کارروائی سےدہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ملک میں دیرپاامن شہداکی بڑی قربانیوں کےنتیجےمیں ممکن ہوا جبکہ رینجرزاورسندھ پولیس  نےبروقت کارروائی کرکےمختصروقت میں دہشت گردوں کاخاتمہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت  7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ  فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کردیا تھا۔

Advertisement

بعدازاں کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کے ہمراہ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے پریس بریفنگ میں  ڈی جی رینجرز سندھ نے بتایا کہ  صبح 10 بجکر 2 منٹ پر گاڑی میں سوار دہشت گرد پہنچے تھے جبکہ  واقعے کا اختتام 10 بجکر 10 منٹ پر ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version