Advertisement

فواد چوہدری کے استعفے سے متعلق کبھی کوئی بیان نہیں دیا، وزیرخارجہ

فواد چوہدری کے استعفے

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےکہا ہے کہ فواد چوہدری کے استعفے سے متعلق کبھی کوئی بیان نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےفواد چوہدری کے استعفے سے متعلق کبھی کسی بھی بیان کی تردید کرتے ہویے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے استعفے سے متعلق کبھی کوئی بیان نہیں دیا پارٹی میں کوئی انتشار نہ ہے اور انشااللہ نہ ہوگا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں ، جنھوں نے مجھ سے منسوب کرکے بیان چلایا انھیں ثبوت دینا ہوگا کیونکہن میرا موقف بالکل واضح ہے ، میں کبھی لگی لپٹی بات نہیں کرتا۔

شاہ محمودقریشی نے یہ بھی کہا کہ کبھی بھی میں نے ایسے الفاظ نہیں کہے اور اگر کہیں میں نے ایسا کہا تو اسے سامنے لایاجائے ورنہ غلطی کا اعتراف کرکے خبر کواپس لیا جائے۔

اپنے بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت کا نکتہ نظر واضح ہے، حکومت مستحکم ہے اور عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔

Advertisement

بھارت کو اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے، وزیرخارجہ

 وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے واضح کیا کہ عمران خان کی آج کی تقریر نے سب کے منہ بند کردئیےآج پورے ایوان پر سکتہ طاری تھا وزیراعظم کے ایک لفظ کو پکڑ کر تنقید کرنا درست نہیں جبکہ عمران خان کے خطاب کا آج پوری قوم کی طرف سے بہت مثبت فیڈ بیک ملا ہے انہوں نے آج قومی اسمبلی میں کھل کر بات کی۔۔

یاد رہے اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا تھا کہ آج وزیر اعظم نے ایوان میں تمام ملکی امور پرمفصل گفتگو کی ہے۔

 وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ آج وزیر اعظم نے بتا دیا  کہ کرسی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے واضح پیغام دیا ہے ان کی کسی سے ذاتی مخالفت  بھی نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا تھا کہ وزیر اعظم نے قوم کو بتایا کہ ہماری حکومت کو معاشی طور پر ورثہ میں کیا ملاتھا۔ انہوں نے قوم کو آج مستقبل کا روڈمیپ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version