Advertisement

نئے نامزد سفرا ء کی وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات

سفرا ء

مختلف ممالک میں نئے نامزد پاکستانی سفرا ء کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفرا ء کو پیشہ ورانہ امور اور فارن پالیسی ترجیحات کے حوالے سے ہدایات دیں۔

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بطور سفیر نامزدگی پر تمام سفرا کو مبارکباد دی اور کہا آپ ایسے وقت میں بطور سفیر تعینات ہو رہے ہیں جب پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر خارجہ کا ترکی کے والکن بوزکیر کو مبارکباد کا خط

Advertisement

ملاقات کرنے والوں میں نامزد سفیر برائے افغانستان منصور احمد خان ، چین کے لیے نامزد سفیر معین الحق ، برطانیہ کے سفیر معظم علی خان،برازیل کے سفیر احمد حسین دیو ، سویڈن کے لیے ظہور احمد ، آسٹریا کے لیے سفیر آفتاب احمد کھوکھر، بیلاروس میں سجاد حیدر خان ، نیپال میں سید حیدر شاہ، انڈونیشیا میں محمد حسن ، فلپائن کے لیے  امتیاز احمد قاضی ، نیوزی لینڈ کے لیے مراد اشرف جنجوعہ ، جنوبی افریقہ کے لیے مظہر جاوید، مصر کے لیے ساجد بلال، ایتھوپیا کے لیے نامزد سفیر  شوذب عباس ، تنزانیہ کے لیے محمد سلیم ، نجر کے لیے احمد علی سروہے، روانڈا کے لیے امیر محمد خان ، کازغستان کے لیے سجاد احمد سیہڑ  ، آذربائیجان کے لیے بلال حئی اور قونصل جنرل چندو کے لیے نامزد امجد عزیز شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر
ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں خطرناک اضافہ، رواں سال 176 برڈ ہٹس رپورٹ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات شدید، وزیراعظم نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version