آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ ، افغان مہاجرین کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی مقاصد کے حصول کیلئے مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے اس سے قبل امریکی نمایئندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔
زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
ترجمان امریکی سفارتخانہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی نمایئندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان میں آرمی چیف سےملاقات کی ہے، جس میں افغانستان میں امریکی ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن ملر بھی شریک ہوئے۔
ترجمان سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں امریکی رہنماوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان میں دیرپا امن پر بات چیت کی جبکہ پاکستانی فوجی قایادت نے افغان امن عمل اور دیرپا امن کے لئے اپنا عزم اور افغان مسئلہ کے سیاسی حل کی مدد کی یقین دہانی کو بھی دہرایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

