Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق صوبائی وزیر کے گھر پر نیب کا چھاپہ

سابق صوبائی وزیر

کراچی: نیب کی جانب سے گلستان جوہر بلاک 2 میں ایم کیوایم سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم ایم کیوایم رہنما عادل صدیقی کو گرفتار کرنے ان کی رہاٸشگاہ پہنچی تھی لیکن عادل صدیقی اس وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔

نیب کی ٹیم نے عادل صدیقی کے چوکیداروں اور فیملی ممبران کے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ عادل صدیقی گزشتہ کئی سال سے علاج کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

اس ضمن میں نیب حکام کا کہنا ہے کہ  وہ عادل صدیقی کے بیرون ملک مقیم ہونے سے لاعلم تھے البتہ احتساب عدالت نے ایم کیوایم رہنما عادل صدیقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔

عادل صدیقی کے متعلق ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ علاج کے سلسے میں بیرون ملک گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version