Advertisement

یہ پاکستان کا نہیں کسی اور ملک کا بجٹ ہے، بلاول بھٹو

بجٹ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ پاکستان کا نہیں کسی اور ملک کا بجٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی آج بھی ترجیح غریب نہیں آئی ایم ایف کو پیسہ دینا ہے جبکہ بجٹ دیکھ کر لگتا ہے کورونا کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بجٹ کسان اور مزدور دوست نہیں ہے، حکومت کا بجٹ کورونا سے نمٹنے کا بجٹ ہے اور نہ ہی کسی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی جانب سے نا اہلی کا مظاہرہ کیا گیا جو بجٹ میں نظر آتا ہے، آج تک حکومت کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی، اس وقت ملک ہر پاکستانی کی صحت اور معاشی صورتحال خطرے میں ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وفاق نے کورونا پر اپنی صوبائی حکومتوں کی مخالفت کی جبکہ حکومتی فیصلے کورونا وائرس پھیلاؤ کے ذمہ دار ہیں اور اب جب کورونا پھیل گیا تو بجٹ میں وبا سے پھیلنے کی کیا تیاری کی جا رہی ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر پندرہ منٹ میں ایک پاکستانی کورونا سے انتقال کر رہا ہے، اس وقت تک کورونا وائرس کی وجہ سے ایک لاکھ 49ہزار سے زائد مریض، دو ہزار سے زائد ڈاکٹرز اور نرسرز کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

بجٹ ہماری معیشت کو سونامی کی طرح تباہ کر دے گا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کورونا پر پہلے دن سے کنفیوز ہے جبکہ ہم نے پہلے دن سے کورونا سے لڑنے کیلئے حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی اورڈبلیو ایچ او کی سفارشات کے مطابق لاک ڈائون کا مطالبہ کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان لاک ڈائون سے متعلق اپنی اے ٹی ایمز کی بات سن رہے تھےاگرعید سے قبل لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ہوتا تو کورونا صرف بڑے شہروں تک محدود رہتا لیکن لاک ڈاؤن کھولنے کے بعد کورونا وائرس شہروں سے جھوٹے علاقوں تک منتقل ہوا۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق ہمارے پاس چین،جرمنی، اٹلی،نیوزی لینڈ کی مثالیں موجود تھیں جن ممالک نے وقت پر اقدامات اٹھائے گئے وہاں آج کورونا پر قابو پالیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا  مزید کہنا تھا کہ کورونا کے بعد ٹڈی دل بڑا مسئلہ ہے،گزشتہ سال آصف زرداری اور اختر مینگل نے ٹڈیوں کا مسئلہ اٹھایا تھا لیکن موجودہ حکومت چاہتی ہے پاکستان میں ساری فصلیں تباہ ہوجائیں اور تب یہ ایکشن لیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version