آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون پرتبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات ہوئی ،جس میں باہمی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ا میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےجاپانی سفیرکی ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
Mr Kuninori Matsuda, Ambassador of Japan called on COAS. Matters of mutual interest, regional security & measures to enhance bilateral coop discussed. COAS appreciated Japan’s contributions to Pak against COVID. Visiting dignitary praised Pak role for peace & stability in region. pic.twitter.com/IHpYvDgZGN
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 26, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں جاپانی سفیر نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ۔
نیوی وار کالج پاک بحریہ کا قابل فخر ادارہ ہے، آرمی چیف
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کورونا وبا سےنمٹنے میں جاپان کےتعاون کی تعریف کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News