غریب دشمن بجٹ کو پاکستان کے عوام مسترد کرتے ہیں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غریب اور مزدور دشمن بجٹ کو پاکستان کے عوام مسترد کرتے ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی بھی ایسے بجٹ کو تسلیم نہیں کرے گی جس میں عام آدمی کے لئے کوئی ریلیف نہیں ملا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا ٹیلی فون کیا ہے۔
ٹیلی فونک رابطے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم یہ توقع کررہے تھے کہ حکومت کورونا وائرس کے بحران کو سامنے رکھ کر بجٹ تیار کرے گی لیکن یہ ظالمانہ بجٹ تسلسل سے حکومتی ناکامیوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام دشمن بجٹ کو ہم ہر سطح پر بے نقاب کریں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ٹِڈی دَل کے حملوں سے بچاؤ پر کسی واضح پالیسی کو بیان نہ کرنا تشویش ناک ہے، گزشتہ برس بجٹ تقریر میں سابق صدر آصف زرداری نے ٹِڈی دَل کا مسئلہ اٹھایا تھا مگر حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی ہے اور حکومتی غفلت کی وجہ سے ٹِڈی دل کا مسئلہ کورونا وائرس سے بڑا بحران بن سکتا ہے۔
یہ کورونا بجٹ ہے، ڈاکٹر شہباز گل
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بجٹ میں نوجوانوں کو روزگار اور کوئی ریلیف فراہم نہ کرنے کے اعلان سے مایوسی ہوئی ہے اور جماعت اسلامی پی ٹی آئی حکومت کے بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے بجائے دواساز کمپنیوں کو سبسڈی دی گئی، کنسٹرکشن سیکٹر کو تو پیکج دیا گیا مگر مزدور کے لئے کچھ نہیں ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز دی گئی ہے جس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سراج الحق کی جانب سے اے پی سی بلانے کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔
رابطے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق بھی دریافت کیا اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے لئے دعا بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

