Advertisement

لاک ڈاون میں 30 جون تک توسیع  

لاک ڈاون

سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں 30 جون تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں توسیع کردی ، صوبے میں لاک ڈائون سے متعلق محمکہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

لاک ڈاون میں توسیع کے حوالے سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس، شادی ہال ، جم ، پارکس، سی ویو کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیوٹی پارلرز اور ہوٹل بھی بند رہینگے جبکہ ریسٹورنٹ سے ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی ۔

وٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے لئے نئے اوقات کار  مقرر کئے گئے ہیں جس کے تحت صبح 6بجے سے شام 7بجے تک کاروباری سرگر میوں کی اجازت ہوگی ۔

Advertisement

محکمہ داخلہ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت ،ضلعی انتظامیہ کسی بھی وقت کسی بھی علاقے میں سرگرمیوں کو مکمل محدود کرسکے گی اورکورونا کیسز میں اضافے پر ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیاجاسکے گا۔

02020601 – order ext. lockdown

محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس کی بحالی کا اعلان بھی کیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے آغاز سے قبل ٹرانسپورٹرز ایس اوپیز پر عمل کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ اجلاس کرینگے۔

نوٹیفکیشن میں محکمہ داخلہ سندھ نے شہریوں سے کہا ہے کہ گھروں سے غیر ضروری طوپر باہر نکلنے سے گریز کیاجائے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا ہوگا۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلوں کے لیے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس  میں ہوا۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ابتداء میں 26 کیسز پر ہم نے لاک ڈاؤن کیا تھا۔  لاک ڈاؤن کا مقصد احتیاط اور علاج ہے۔مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کے مختلف اثرات موصول ہورہے ہیں۔

ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا، وزیر اعظم

عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کا تعلق غریب طبقے سے ہے  تاہم 18 ویں ترمیم کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ صوبوں نے خود کیا۔18 ویں ترمیم کے بعد صوبے بااختیار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ امیرملکوں نےبھی لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ کیا ۔میں عوامی اجتماعات روک دیتا مگرکاروبار اورتعمیراتی شعبےکوکبھی نہیں روکتا۔بدقسمتی سےجیسا لاک ڈاون ہوا،اس کی وجہ سےنچلےطبقےکوبڑی تکلیف ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ مستعفی ہونے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version